ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی یمن میں القاعدہ کے خلاف فضائی حملے

جنوبی یمن میں القاعدہ کے خلاف فضائی حملے

Sat, 04 Mar 2017 11:40:54    S.O. News Service

صنعاء3،مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)متعدد فوجی ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں نے جنوبی یمن میں القاعدہ کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جمعے کی صبح نامعلوم طیاروں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ غالبا امریکی ہو سکتے ہیں، نے شبوہ صوبے میں زمینی فوجی بھی اتارے جب کہ فوجیوں اور القاعدہ کے مقامی جنگجوؤں کے درمیان کوئی نصف گھنٹے تک جھڑپیں ہوتی رہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس کارروائی میں القاعدہ کے مقامی لیڈر سعد عاطف کو ہدف بنایا گیا ہے۔


Share: